کویت اردو نیوز 12 مارچ: کویت کے گنجان آباد علاقے فروانیہ میں ایک خادم کو گرفتار کیا گیا جو کہ عرص دراز سے میڈیکل کی سہولیات فراہم کرتے ہوئے لوگوں کا علاج کر رہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق
کویت وزارت صحت کے تعاون سے پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کی سربراہی میں مشترکہ سہ فریقی کمیٹی نے فروانیہ کے نواحی علاقے میں ایک گھریلو ملازم (خادم) کو طبی سہولت چلانے پر گرفتار کیا ہے۔
پی اے ایم نے کہا کہ لیبر پروٹیکشن سیکٹر میں انسپکشن ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے وزارت صحت کے میڈیکل ڈرگس انسپکشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے لیبر قانون کی 5 خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا جن میں
گھریلو ملازمین بھی شامل ہیں۔ روزنامہ القبس کی رپورٹ کے مطابق، اس مہم کے نتیجے میں لائسنس کے بغیر ذخیرہ شدہ ادویات کو بھی ضبط کیا گیا۔
دریں اثنا، اتھارٹی نے انکشاف کیا کہ، اقامتی امور کی تحقیقات کے تعاون سے، جلیب الشیوخ کے علاقے میں 4 بغیر لائسنس دکانوں پر چھاپہ مارا گیا، جن میں ایک درزی کی دکان، دو ریستوران اور حجام کی دکانیں بغیر لائسنس کے کام کرنے پر تھیں۔ مالکان کو قانونی اقدامات کے لئے وزارت داخلہ کے حوالے کر دیا گیا۔