کویت اردو نیوز 22 مارچ: کویت کی وزارت تجارت کے کمرشل کنٹرول اور کنزیومر پروٹیکشن سیکٹر میں اشیاء کی نگرانی اور ان کی قیمتیں مقرر کرنے کے تکنیکی آلات سے وابستہ اشیاء کی قیمتوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم نے
ماہ رمضان کے آغاز سے پہلے شوائخ کے علاقے میں گوشت اور کھجور فروخت کرنے والی متعدد مرکزی مارکیٹوں اور بازاروں کا معائنہ کیا، تاکہ ان کی قیمتوں کا تعین کیا جا سکے۔
ٹیم کے سربراہ فیصل الانصاری نے بتایا کہ ٹیم کو ماہ رمضان کے آغاز سے قبل قیمتوں میں کوئی فرق نہیں ملا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دکانوں اور بازاروں کے مالکان وزارت کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر عمل پیرا ہیں تاہم کسی بھی مصنوعی قیمت میں اضافے کی صورت میں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ان دوروں کا مقصد قیمتوں اور اجناس کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر نگرانی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ
وزارت کے پاس ایک ایسا پروگرام ہے جو 67 کوآپریٹو سوسائٹیوں (جمعیہ) اور 8 مرکزی بازاروں میں فروخت ہونے والی اشیاء اور مصنوعات کی قیمتوں پر نظر رکھتا ہے۔
انسپکٹرز کے پاس انوائس کی کاپیاں ہوتی ہیں اور ظاہر کی گئی قیمتوں کا معائنہ کیا جاتا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ اشیاء کی قیمتوں میں کوئی مصنوعی اضافہ نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ وزارت تجارت میں محکمہ کمرشل کنٹرول کے ساتھ اس چیز کی بھرپور ہم آہنگی ہے کہ کمپنی یا خلاف ورزی کرنے والے ادارے کو ضبط کرنے اور کمرشل پراسیکیوشن کو منتقل کرنے کا ریکارڈ تیار کیا جائے۔