کویت سٹی 04 اگست: نیا ڈرائیونگ لائسنس سسٹم 5 اگست کو شروع کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹریفک کے جنرل ٹریفک نے اعلان کیا ہے کہ نیا ڈرائیونگ لائسنس نظام 05 اگست 2020 بروز بدھ سے شروع کیا جائے گا۔
محکمہ ٹریفک نے مزید کہا کہ ابتدائی طور پر گورنریٹس کے محکمہ ٹریفک کے پہلے مرحلے میں یہ کویت کے شہریوں کو جاری کیا جائے گا اور ایوینیوز و الکوت مال میں مشینوں کے ذریعے تجدید ، گمشدہ متبادل ، خراب شدہ لائسنس کی تبدیلی کے عوض جاری کیا جائے گا۔