کویت اردو نیوز 06 جون: روزنامہ القبس کی رپورٹ کے مطابق کویت کی وزارت داخلہ کے تعلقات عامہ اور سیکورٹی میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ 27 مئی سے 29 مئی تک تین دنوں کے اندر آٹھ ایشیائی اور افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے 680 تارکین وطن کو انتظامی طور پر ان کے اپنے ممالک میں بھیج دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ڈی پورٹ کیے گئے افراد کو طلحہ جیل میں رکھا گیا تھا اور ڈی پورٹ کرنے سے قبل ان کی انگلیوں کے نشانات اور تصاویر لی گئیں اور ان کی ملک بدری کے عمل سے متعلق تمام طریقہ کار کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرکے ملک سے باہر روانہ کیا گیا۔
ان کی ملک بدری کی وجوہات انتظامی جلاوطنی اور فوجداری عدالت کے جاری کردہ فیصلوں کے درمیان مختلف تھیں، اس کے علاوہ رہائشی اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔
ذرائع نے اشارہ کیا کہ صرف 3 دنوں میں اتنی بڑی تعداد میں تارکین وطن کی ملک بدری کو تعداد کے لحاظ سے حالیہ برسوں میں پہلی مرتبہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ ڈی پورٹیشن جیل ملک بدری کے طریقہ کار کو تیزی سے مکمل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد لمبے عرصے تک ملک بدری کی جیل میں نہ رہیں جیسا کہ کچھ سال پہلے ہوا کرتا تھا۔