کویت اردو نیوز 29 اکتوبر 2023: کویتی وزارت داخلہ نے علی الصباح اسپتال میں ملازم ایک ہندوستانی نرس کو فلسطین کے ساتھ تنازع کے دوران اسرائیل کی حمایت کا اظہار کرنے پر ملک بدر کر دیا ہے۔
یہ دوسرا معاملہ ہے جس میں وزارت صحت کے اندر کام کرنے والا ہندوستانی تارکین وطن شامل ہے۔ اس نے "WhatsApp” ایپلی کیشن پر اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے ذریعے اسرائیل کے ساتھ اپنی یکجہتی اور ان کے مقصد کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا تھا۔
اپنے پیغام میں اس نے فلسطینیوں کو دہشت گرد قرار دیا اور اسرائیلی پرچم بھی آویزاں کیا۔ معاملے سے واقف ذرائع کے مطابق نرس نے وکیل بندر المطیری کی جانب سے دائر کی گئی شکایت کے بعد تفتیش کے دوران اسرائیل کی کھلے عام حمایت کرنے کے موقف کو تسلیم کیا جسے کویت سے ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: کویت میں رہ کر اسرائیل کی حمایت کرنا بھارتی نرس کو بہت مہنگا پڑ گیا
خیال رہے کہ فلسطین پر اسرائیل کی جارحیت اور فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف کویت اور اس کے شہریوں کا موقف بالکل واضح ہے جس میں کویت فلسطین اور اس کی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں جبکہ کویت اپنے اس موقف کی ہر بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اٹھاتا رہا ہے جو کہ آج بھی جاری ہے لہٰذا کویت میں رہنے والوں کو اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ وہ جس ملک میں رہ رہیں ہیں اس کے نظریات کی عزت کریں اور کسی بھی ایسے معاملے سے دور رہیں جو آپ کو کسی بڑی مصیبت میں مبتلا کردے۔