کویت اردو نیوز 06 جولائی: ہفتے کے آخر میں ملک میں موسم شدید گرم رہے گا کیونکہ درجہ حرارت 50 سے 52 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
کویتی کے ماہر موسمیات فہد العتیبی نے بتایا کہ ملک کی فضا میں ہفتے کے آخر میں شدید گرم لہر دیکھنے کی توقع ہے، جو جمعہ کو شروع ہوگی۔
العتیبی نے وضاحت کی کہ "موسم استحکام کی حالت کا مشاہدہ کرے گا، خاص طور پر شمال مغربی ہوا کی رفتار کے حوالے سے، جس کی رفتار 10 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوگی۔”
انہوں نے کہا کہ "انتہائی گرمی کی لہر اگلے اتوار تک جاری رہنے کی توقع ہے لہٰذا ہر کسی سے اپیل کی جاتی ہے کہ گرمی کی شدت سے بچاؤ کے لیے پینے والی اشیاء (پانی و تازہ جوس وغیرہ) کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔