کویت اردو نیوز 27 جنوری: پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن کی جانب سے 5 زمروں کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر سول آئی ڈی (بطاقہ) جاری کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن پانچ زمروں کے لئے نئے سول شناختی کارڈ (بطاقہ) 24 گھنٹوں کے اندر جاری کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے جس میں کویتی شہری، خلیجی شہری کارکنان، گھریلو ملازمین (آرٹیکل 20)، سرکاری شعبے میں تارکین وطن (آرٹیکل 17) اور 5 سال سے کم عمر کے بچے شامل ہیں۔
اتھارٹی نے کورونا وائرس بحران کے دوران عائد کردہ اقدامات کے درمیان کام کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ اسسٹنٹ جنرل ڈائریکٹر العسوسی نے بیان دیا کہ اتھارٹی حکومت کی پیش کردہ تجویز کے 24 گھنٹوں کے اندر اندر سول شناختی کارڈ جاری کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔