کویت اردو نیوز،13جولائی: یو اے ای میں ان دنوں گرمی عروج پر ہے اور سورج آگ برساتے ہوئے درجہ حرارت کو 49 ڈگری تک پہنچا چکا ہے۔
خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اتوار کے روز پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب تھا تاہم اتوار کے روز ابوظہبی کے علاقے الظفرہ میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اماراتی محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ریکارڈ کیا جانے والا درجہ حرارت اس سال اب تک ریکارڈ کیا جانے والا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔


















