کویت اردو نیوز،17جولائی: بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ تجارت کے لیے بھارتی روپیہ اور اماراتی درہم میں ادائیگیوں کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ابوظہبی پہنچے جہاں انہوں نے ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد محمد بن زائد النہیان سے ملاقات کی۔
وزیراعظم مودی کے دورہ یو اے ای کے دوران دو طرفہ تجارت کے لیے انڈین روپیہ اور درہم میں ادائیگیوں سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔
بھارت اس سمجھوتے کا استعمال متحدہ عرب امارات سے تیل، دیگر درآمدات کی ادائیگی کے لیے کرے گا، دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت 2022-23 میں 84.5 بلین ڈالر تھی۔
اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان ایجوکیشن سیکٹر میں بھی مختلف ایم او یوز پر دستخط ہوئے۔ بعد ازاں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی متحدہ عرب امارات سے واپس روانہ ہو گئے۔