کویت اردو نیوز 22 جولائی: آئی سی سی – انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ کپ ٹرافی ہندوستان میں آنے والے ورلڈ کپ کے لیے پہلی بار 10 اور 11 اگست کو کویت آ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی – انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ کپ ٹرافی نقاب کشائی کی غرض سے پہلی بار 10 اور 11 اگست کو کویت لائی جارہی ہے۔
کویت کرکٹ کونسل نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ” کویت کرکٹ کونسل بورڈ اس تاریخی اور شاندار لمحے میں، یہ اعلان کرتے ہوئے پرجوش ہے کہ ہندوستان میں آئندہ کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے لیے ICC انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ کپ ٹرافی پہلی بار 10 اور 11 اگست کو کویت میں آ رہی ہے”۔
"شاہ رخ خان کو آئی سی سی ورلڈ کپ کا برانڈ ایمبیسیڈر منتخب کیا گیا ہے اور ہم یہاں پر آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کا آفیشل پرومو شیئر کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں اور یہ حقیقت ہے کہ کویت کے تمام کرکٹ شائقین، فالوورز، ٹیموں، کھلاڑیوں، ممبران، آفیشلز، اسپانسرز اور کے سی سی کے شراکت داروں کو 11 اگست کو کرکٹ ورلڈ کپ کی اس شاندار ٹرافی کے ساتھ سیلفی لینے کا موقع ملے گا”۔
خیال رہے کہ 2023 کا ICC کرکٹ ورلڈ کپ کا ایک روزہ بین الاقوامی (ODI) کرکٹ ٹورنامنٹ کا 13واں ایڈیشن ہونے جا رہا ہے جس میں دنیا بھر سے ورلڈ کپ میں کوالیفائیڈ کرنے والی مختلف ممالک کی قومی ٹیمیں حصہ لیں گی جو کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) کے زیر اہتمام ہوں گی جس کی میزبانی بھارت 5 اکتوبر سے 19 نومبر 2023 تک کرے گا۔
ٹورنامنٹ میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں 2019 کی دفاعی چیمپئن انگلینڈ بھی شامل ہے۔ یہ پہلا کرکٹ ورلڈ کپ ہوگا جس کی میزبانی صرف ہندوستان کرے گا، جس نے برصغیر پاک و ہند کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر 1987، 1996 اور 2011 میں ایونٹ کی میزبانی کی تھی۔
فائنل 19 نومبر 2023 کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ممبئی اور کولکتہ دو سیمی فائنلز کی میزبانی کریں گے۔