کویت اردو نیوز 02 ستمبر: ائیرپورٹ پر 3D اسکینر کی تنصیب کا ٹینڈر جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کی جنرل انتظامیہ کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں کی جانچ کے لئے تھری ڈی اسکینر فراہم کرکے حفاظتی اقدامات کویقینی بنانا چاہتی ہے۔
اس سلسلے میں باخبر ذرائع نے روزنامہ الرائ کو بتایا کہ انتظامیہ نےکویت ہوائی اڈہ پر ملی میٹر ویوو ٹکنالوجی کے جسم کی نشاندہی کرنے والے آلات کی فراہمی، تنصیب، آپریشن اور بحالی کے لئے ٹینڈر جاری کرنے کے سلسلے میں منظوری حاصل کرنے کے لئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا۔”
ذرائع نے بتایا کہ جن تکنیکی آلات کا معاہدہ کیا جائے گا وہ پورے جسم کی اسکیننگ ٹکنالوجی کے ساتھ کام کریں گے۔ ہوائی اڈوں اور دیگر مقامات پر معائنے کے مقاصد کے لئے استعمال ہونے والی یہ تکنیک اعلی سیکیورٹی کنٹرول کے لئے استعمال ہوتی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کورونا وائرس کوویڈ 19 کی ویکسین کویت میں کب دستیاب ہو گی؟
ذرائع نے ہوائی اڈے کو محفوظ بنانے میں ان آلات کی اہمیت کے ساتھ ساتھ مسافر کے معائنہ کےعمل میں سہولت فراہم کرنے اور دستی معائنہ کی ضرورت کے بغیر کسی بھی سامان کو جانچنے پر زور دیا۔ اس تکنیک کے استعمال سے مسافروں کا تمام سامان اسکین ہوجائے گا اور مسافروں کی مکمل اسکرینگ بھی ہوگی۔