کویت اردو نیوز،1ستمبر: سعودی عرب نے پنے ایک لاکھ شہریوں کو ڈیجیٹل ٹریننگ دینے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
سعودی عرب نے’’فیول‘‘ (ایندھن) کے نام سے کورسرا کے تعاون سے ایک نیا ٹریننگ پروگرام شروع کیا ہے، جس کا مقصد اس اقدام کے پہلے سال میں ایک لاکھ سعودی شہریوں کو ڈیجیٹل ملازمتوں کے لیے درکار ہُنر،سکلز اور سرٹیفیکیشن سے آراستہ کرنا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم سی آئی ٹی)، سعودی ڈیجیٹل اکیڈمی (ایس ڈی اے) اور کورسرا نے نیشنل ای لرننگ سینٹر (این ای ایل سی) کے تعاون سے یہ نیا ٹریننگ پروگرام شروع کیا ہے۔
یہ پروگرام نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں سعودی ڈیجیٹل لیبر مارکیٹ میں جابز حاصل کرنے کے لیے ایم سی آئی ٹی کے اقدامات میں سے ایک ہے۔
یہ شراکت داری سعودی شہریوں بیروزگار افراد، انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کے شعبے میں مہارت حاصل کرنے کے خواہاں ملازمین، یونیورسٹی گریجوئیٹس اور سعودی نوجوانوں کی خدمت کرے گی۔
زیادہ ڈیمانڈ والی جابز کے 8 شعبوں میں 40 سے زیادہ تیار کردہ لرننگ ٹریکس اور 200 تربیتی کورسز کے ساتھ یہ پروگرام سعودی شہریوں کو لچکدار، مفت سیکھنے اور ٹریننگ دینے کے راستے بنائے گا تاکہ وہ آئی سی ٹی میں ملازمت حاصل کرنے کے مواقع تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ضروری مہارتیں سیکھ سکیں۔