کویت اردو نیوز ، 7 اکتوبر 2023: پاکستانی خلا باز نمیرہ سلیم نے تاریخ رقم کر دی اور خلا میں پہنچ گئیں۔
نمیرا سلیم آج نیو میکسیکو سے خلا میں روانہ ہوئیں۔ اس نے خلائی پرواز کا ٹکٹ 2006 میں 2 لاکھ ڈالر میں خریدا تھا۔ پرواز میں امریکہ اور برطانیہ کے 2 خلاباز بھی موجود ہیں۔
نمیرہ۔سلیم کے خلا میں داخل ہونے کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔
پاکستانی خلاباز کو حکومت پاکستان نے 2011 میں تمغہ امتیاز سے نوازا تھا۔ ورجن گیلیکٹک ویب سائٹ پر ان کا نام ‘خلائی مسافر نمبر 019’ ہے۔
انہوں نے پرواز سے پہلے ٹویٹ کیا تھا کہ وہ ستاروں کی طرف اڑنے کے لیے تیار ہیں۔ خلائی مشن کو ‘گیلیکٹک 04’ کا نام دیا گیا ہے۔