کویت اردو نیوز ، 14 اکتوبر 2023: سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کیلیے جاری مذاکرات معطل کر دئیےہیں ۔
عالمی میڈیا کے مطابق فلسطین پر اسرائیل کےپےدرپےحملوں اور غزہ میں مسلسل تباہی کےبعد سعودی عرب نےاسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کیلیے مذاکرات معطل کر دیے جس سے امریکا کو بھی آگاہ کر دیا۔
اس حوالے سے بین الاقوامی خبر رساں ادارے نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے مذاکرات ختم نہیں کیے بلکہ وہ اس وقت تک رک گئےہیں جب تک فلسطین میں جاری لڑائی بند نہیں ہو جاتی۔
دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی ایرانی صدر سے مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال کیا۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں اسرائیلی فضائیہ کی شدید ترین بمباری میں 500 سے زائد بچوں سمیت تقریباً 2 ہزار فلسطینی شہیدہوچکے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کیمطابق اسرائیلی بمباری سے زخمی ہونیوالوں کی تعداد 6 ہزار 388 سےتجاوز کرگئیہے ۔