کویت اردو نیوز : سعودی شہری نےخاتون سیاح کی مدد کر کے عربوں کے سر فخر سے بلند کر دئیے ہیں ، جس کہ وڈیو سوشل میڈیا پر خوب تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔
سعودی عرب کے علاقے الجوف کے طبرجل کمشنریٹ میں ایک فرانسیسی سیاح خاتون کے ساتھ سعودی شہری کی مہمان نوازی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ایک فرانسیسی سیاح کو صحرا میں اپنے گھر کے سامنے کار میں سوتے دیکھ کر مقامی شہری حیران رہ گیا۔
سعودی شہری نے فوری طور پر اپنے گھر پر کھانے کا اہتمام کیا اور عربوں کی روایتی فیاضی کا مظاہرہ کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی شہری نے انتہائی سادگی سے یہ سب کیا کیا۔
مقامی شہری کو اپنے اہل خانہ کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ یہاں صحرا میں ایک خاتون کار میں سو رہی ہے۔ اسے عربی نہیں آتی۔
مقامی شہری نے اپنے گھر کی چابی خاتون سیاح کو دے دی اور گاڑی کے بجائے گھر میں آرام کرنے کو کہا۔