کویت اردو نیوز، 29 اپریل: پاکستانی اداکارہ مایا علی کو متحدہ عرب امارات( یو اے ای) کا گولڈن ویزا مل گیا۔
مایا علی نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا اور ساتھ ہی یو اے ای حکام سے گولڈن ویزا لینے کی تصویر بھی شیئر کی۔
اداکارہ مایا علی نے گولڈن ویزا ملنے پر حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد نیشنل اسپانسر کے بغیر یو اے ای میں تعلیم ،کاروبار اور رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔
مایا علی سے قبل اداکارہ ثنا جاوید ، ان کے شوہر عمیر جسوال، ہمایوں سعید ، وسیم اکرم ، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا، کرکٹر شاداب خان، افتخار احمد اور دیگر پاکستانی شخصیات کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل چکا ہے۔
Related posts:
سعودی خاتون کےخوبصورت انداز نےانسانیت کےدل جیت لیے
ویزے جو آپ کو ملک میں کام کیے بغیر متحدہ عرب امارات میں رہنے کی اجازت دیتے ہیں
غلط جگہ سے سڑک عبور کرنےوالے کو بھاری جرمانہ، ویڈیو وائرل
غیرویکسین شدہ افراد پر ابوظہبی میں مختلف پابندیاں عائد کردی گئیں
گلوکارہ کوجان سے مارنےکی دھمکیاں ملنےلگیں
پاکستان اوریواےای کےمابین اربوں ڈالر کےمعاہدوں پردستخط
امیر کویت کی وفات، بحرین نے قومی تقریبات ملتوی کر دیں
سعودی عرب نے مملکت میں داخلے کی تمام پابندیوں کا خاتمہ کر دیا