کویت اردو نیوز 19 ستمبر: ملک میں موسم خزاں کا آغاز اگلے منگل سے ہو جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ماہر فلکیات عادل السعدون نے بتایا کہ موسم خزاں کا آغاز اگلے منگل کی صبح 4:30 بجے شمالی نصف کرہ میں موسم خزاں کے دن اور رات کے اعتدال کے ساتھ شروع ہوگا۔ یہ موسم گرما کے اختتام اور موسم خزاں میں داخل ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ موسم تین ماہ تک جاری رہتا ہے اور اسکا اختتام 21 دسمبر کو سردیوں کی آمد کے ساتھ اختتام پذیر ہوجائے گا۔
السعدون نے مزید کہا کہ موسم خزاں کا اعتدال خریفی شمال کی نصف کرہ میں اس وقت شروع ہوتا ہے جب سورج خط استوا سے گزرتا ہے اور رات اور دن عام طور پر برابر ہوتے ہیں اور اسی وقت جنوبی نصف کرہ میں موسم بہار کا آغاز ہوتا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ڈیجیٹل سول آئی ڈی کو اپڈیٹ کرنے کا اعلان
انہوں نے بتایا کہ کویت میں شام اور رات کی مساوات 28 ستمبر کو ہوتی ہے جب سورج صبح 5:39 بجے طلوع ہوتا ہے اور شام 5:39 پر ڈھل جاتا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ موسم خزاں کے موسم کے دوران 24 اگست کو شروع ہونے والا سہیل سیزن جاری ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ موسم خزاں کے موسم میں داخلے کے ساتھ ہی رات کے اوقات میں اضافے کے بدلے دن کے گھنٹوں کی تعداد کم ہوتی جاتی ہے اور موسم معتدل ہونا شروع ہوتا ہے۔ اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہ خط استوا پر سورج کی موجودگی کے نتیجے میں جزیرہ عرب میں خشک اور گردآلود ہواؤں میں کمی آنے لگتی ہے۔