کویت اردو نیوز 29 ستمبر: بحرین کا امیر الکویت کی وفات پر تین کے سوگ کا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق سلطنتِ بحرین کے امیر حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے امیر الکویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر سلطنت میں تین دن کا سوگ اور جھنڈا سرنگوں رکھنے کا اعلان کردیا۔
شاہ حمد بن عیسیٰ نے کہا کہ "بحرین کی بادشاہت اس اذیت ناک خبر کے صدمے سے دوچار ہے۔ معزز الصباح کے خاندان، حکومت اور کویت کی عوام سے خلوص تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں اور اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان پر رحمت کرے۔ مرحوم پر اللہ کی خاص رحمت ہو اور صباح خاندان اور کویتی لوگوں کو اللہ صبر اور سکون عطا فرمائے۔