کویت اردو نیوز : (سعودی عرب)ہیلتھ انشورنس کونسل نے کہا ہے کہ انشورنس کے ضوابط کے تحت صارفین موٹاپے کا علاج کروا سکتے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق، کونسل نے کہا ہے کہ ‘موٹاپے کا جراحی علاج انشورنس کے ذریعے علاج میں شامل ہے’۔
کونسل نے کہا ہے کہ یہ سرجری انشورنس کے ضوابط کے تحت 15 ہزار ریال کی حد تک ہوتی ہے۔
انشورنس پالیسی کے تحت، صارف کو اس پر 20% یا زیادہ سے زیادہ 1000 ریال ادا کرنے ہوتے ہیں۔
کونسل نے کہا کہ موٹاپا ایک بیماری ہے جس کا علاج ہیلتھ انشورنس کے تحت کیا جا سکتا ہے۔


















