کویت اردو نیوز، 7جون: ‘ورجن ہائپرلوپ’ نامی ٹرین کی مدد سے اب سعودی عرب میں جدہ سے مکہ اور مکہ سے جدہ تک کا سفر 5 منٹ اور ریاض سے جدہ کا سفر ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں ممکن ہوگا۔
‘ہائپر لوپ ون’ نامی امریکی کمپنی کی جانب سے متعارف کی گئی اس ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک شہر سے دوسرے شہر کا سفر نہایت ہی کم وقت میں طے کیا جاسکتا ہے۔
امریکی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے مسافر 1 ہزار 78 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ایک کیپسیول نما ٹرین میں سفر کرسکیں گے۔
‘ڈی پی ورلڈ’ نامی متحدہ عرب امارات کی لوجیسٹکس کمپنی کے سی ای او کیمطابق 2030 تک یہ منصوبہ مکمل ہوجائے گا جسکے بعد سعودی عرب ہائپر لوپ ٹیکنالوجی لانچ کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔
اس ٹیکنالوجی کے ذریعے سعودی عرب میں ریاض سے جدہ تک کا سفر 46 منٹ میں جبکہ ریاض سے دبئی کا سفر 51 منٹ میں با آسانی طے کیا جاسکے گا۔