کویت اردو نیوز : کیا آپ ہوائی جہاز کے کھانے کی ٹرے میں اس ہک کا اصل مقصدجانتےہیں اگر نہیں توہم آپ کو بتاتےہیں کہ اس ہک کا اصلی اور حقیقی مقصد کیا ہے۔
کئی بار ہماری آنکھوں کے سامنے چیزوں کا مقصد ہمیں معلوم نہیں ہوتا یا انہیں ایک سے زیادہ مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ ہوائی جہاز میں سفر کرتے ہیں تو سیٹ کے سامنے ایک میز ہوتی ہے جسے ٹرے ٹیبل کہتے ہیں۔
ٹرے ٹیبل سیٹ کے ساتھ ایک ہک کے ذریعے منسلک ہوتی ہے، اور زیادہ تر لوگ سوچتے ہیں کہ ہک کا بس یہی کام ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ میز کو جگہ پر رکھنے والا ہک بنیادی طور پر کوٹ ہک ہے۔
ہاں جی واقعی آپ اس ہک پر کوٹ، جیکٹ یا اسی طرح کے دوسرے کپڑے بھی لٹکا سکتے ہیں۔ اس ہک کو ائیرفون لٹکانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
بہت سے جہازوں میں یہ ہک سیٹ کے ایک جانب اور کچھ پر ٹرےمیزوں کےدرمیان ہوتاہے۔ لیکن اس کو چند ایئرلائنز استعمال نہیں کرتی ہیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ جب ایئر لائنز طیارے خریدتی ہیں تو وہ ان طیاروں کو اپنی پسند کے مطابق سجاتی ہیں۔