کویت اردو نیوز: کویتی قومی فٹ بال ٹیم کو ہندوستانی ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جمعرات کو جابر الاحمد انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایک واحد گول سے شکست ہوئی۔ یہ میچ 2026 کے ورلڈ کپ اور 2027 کے ایشین کپ کے لیے مشترکہ کوالیفائرز کا آغاز تھا، جہاں منویر سنگھ نے 75ویں منٹ میں گول کر کے ہندوستان کو فتح دلائی۔
کویت بمقابلہ بھارت کا میچ دیکھنے کے لئے کویتی شہریوں کے ساتھ ساتھ بھارتی شائقین فٹبال کی بھی ایک بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی۔ کویت سے میچ جیتنے کی خوشی میں کویت میں مقیم بھارتی شہریوں کی جانب سے فٹبال اسٹیڈیم کے باہر خوب جشن منایا گیا اور "انڈیا” کے نعرے لگاتے رہے۔ بھارتی شائقین کی جقنب سےجشن منانے کی متعدد ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئیں۔
دوسری جانب 2026 کے فٹبال ورلڈ کپ اور 2027 کے ایشین کپ کے لیے مشترکہ کوالیفائرز کے لئے سعودی عرب میں کھیلے جانے والے پاکستان بمقابلہ سعودی عرب کے میچ میں پاکستان کو 0-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
AND THATS YOUR WINNING GOAL#KUWIND pic.twitter.com/0MdXyJyBDc
— IndiaSportsHub (@IndiaSportsHub) November 16, 2023