کویت اردو نیوز : اگر آپ انسٹاگرام پر اسٹوریز پوسٹ کرنا پسند کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اسے ایک بڑی اپ ڈیٹ مل گئی ہے۔
میٹا کی ملکیت والی فوٹو شیئرنگ ایپ نے ایڈ یور ٹیمپلیٹس کے نام سے ایک فیچر شامل کیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس فیچر کے ذریعے صارفین انسٹاگرام اسٹوریز کے لیے اپنے کاسٹیوم ٹیمپلیٹس بنا سکیں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ انسٹا اسٹوری ٹیمپلیٹس فون گیلری میں GIFs، ٹیکسٹ اور تصاویر سے بنائے جا سکتے ہیں۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے، اسٹوری میں اسٹیکر ٹرے پر جائیں اور اپنے ٹیمپلیٹس کو شامل کریں کو منتخب کریں۔
پھر اپنی پسند کا متن، تصاویر یا GIF شامل کریں اور بس۔
انسٹاگرام اسٹوری میں آپ جو ٹیمپلیٹ بناتے اور شیئر کرتے ہیں اسے دوسرے استعمال یا تبدیل کر سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل انسٹاگرام نے 2022 میں ریلز ویڈیوز کے لیے ٹیمپلیٹس بنانے کا فیچر متعارف کرایا تھا۔ اب ایسی ہی ایک خصوصیت اسٹوریز کا حصہ بن چکی ہے۔
اس سے قبل انسٹاگرام اسٹوریز کے لیے AI ٹیکنالوجی پر مبنی ایک فیچر بیک گراؤنڈ بھی متعارف کرایا گیا تھا۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین کیلیے AI ٹیکنالوجی کا استعمال کرتےہوئے اسٹوریز کا پس منظر تبدیل کرنا ممکن ہو گا۔
جب آپ انسٹاگرام اسٹوری پر کوئی تصویر یادیگر مواد اپلوڈ کرتے ہیں، تو اسکرین کے اوپری حصے میں ایک بیک ڈراپ آئیکن ظاہرہوگا۔
اس آئیکون پر کلک کرنے کے بعد تصویر کےپیچھے والا بیک گراؤنڈ غائب ہوجائےگا اور ایک ٹیکسٹ باکس آپ سےیہ پوچھے گا کہ آپ کس قسم کا پس منظر چاہتے ہیں۔
اسکے بعد آپ جو بھی ہدایات دیں گے، AI ٹول اس کیمطابق بیک گراؤنڈ بنائے گا۔