کویت اردو نیوز 31 اکتوبر: وزارت داخلہ کا بڑا اعلان، عوام پر ایک نئی پابندی عائد کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ عوامی سڑکوں پر الیکٹرک اسکوٹر اور روڈ سائیکل چلانے کی ممانعت ہے۔ وزارت نے بتایا کہ عوامی سڑکوں پر غیر مجاز موٹرسائیکلوں کا چلنا قانون کی خلاف ورزی ہے جس کی وجہ سے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 207 کے مطابق خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو دو ماہ کی مدت تک ضبط کرلیا جائے گا۔ اس صورتحال میں ڈرائیور کی زندگی کو بھی خطرہ لاحق ہے اسکے علاوہ یہ سڑک پر چلنے والی عوام کی زندگی کے لئے بھی خطرے کا باعث ہے۔
رہائشی علاقوں میں الیکٹرک اسکوٹر چلانے میں حال ہی میں اضافہ ہوا ہے۔ ان میں سے بہت سے کویت میں مصروف گلیوں اور پیدل چلنے والے علاقوں میں گاڑی چلا رہے ہیں جو عوام کے لئے بڑا خطرہ ہے۔