کویت سٹی 08 جولائی: روزنامہ الأنباء کی رپورٹ کے مطابق کویت ائیرویز کے تمام شعبوں نے کام کا آغاز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کویت ایئرویز نے دوسرے مرحلے کے لئے وزرا کی کونسل کے طے شدہ تناسب کے مطابق اپنے تمام شعبے میں دوبارہ کام شروع کردیا ہے تاہم معمول کی زندگی میں واپسی کے دوسرے مرحلے میں ملازمین کی تعداد 30 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگی۔
آپریشن کی شروعات سے ہی کمپنی نے ملازمین کے لئے تمام احتیاطی اقدامات اٹھائے ہیں مثلاً ماسک اور دستانے پہننا لازمی ہے، اندراج گیٹ پر درجہ حرارت کی پیمائش اور ملازمین کی یاد دہانی کے لئے ہدایات پر مبنی بورڈز نصب کئے گئے ہیں جس پر ملازمین کے مابین جسمانی فاصلے پر قائم رہنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں شعبہ تعلقات عامہ اور انفارمیشن ڈائریکٹر فائض العنیزی نے کہا کہ "وزرا کی کونسل اور ملک میں صحت کے حکام کی ہدایات کی تعمیل میں کویتی ایئر لائنز نے 30 فیصدی کے ساتھ اپنے تمام شعبوں میں کام دوبارہ شروع کیا ہے کیونکہ کمپنی صحت حکام کے ذریعہ تجویز کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنے کے خواہاں ہے۔
یہ خبر بھی ضرور پڑھیں: کویت نے ڈیجیٹل سول آئی ڈی متعارف کرا دیا
کویت ایئرویز کی جانب سے کوویڈ 19 کے انفیکشن سے بچنے اور ملازمین کی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے کویت ایئرویز نے کمپنی کی مرکزی عمارت اور اس کے ذیلی اداروں میں ماسک، دستانے پہننے اور جراثیم سے پاک مواد بھی فراہم کیا گیا ہے۔
العنیزی نے مزید کہا کہ "ملازمین کی واپسی کے ساتھ کمپنی فی الحال اپنی کمرشل پروازوں کو چلانے کی بتدریج واپسی کے لئے تیاری کر رہی ہے جس کی منظوری جنرل ایڈمنسٹریشن آف سول ایوی ایشن کی جانب سے اگلے ماہ اگست سے شروع ہونے کے لئے ضروری ہے۔ کمرشل پروازیں اگلے ماہ شروع کرنے کے فیصلے کے بعد کویت ائیرویز وہ پہلی کمپنی ہے جو اپنا آپریشن شروع کرنے کے لئے تیار ہے۔
یہ بہت خوش آئند ہے اور اس مرحلے کے لئے تیار کردہ اس کا آپریشنل منصوبہ جلد نافذ کیا جائے گا نیز کویت ایئرویز کے تمام متعلقہ محکموں کا دوبارہ شروع کرنے کے لئے آپریشنل منصوبہ تیار ہے۔