کویت اردو نیوز : اگر آپ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھنے کے بجائے گیمز کھیلنا چاہتے ہیں تو اب یہ ممکن ہے۔
ہاں واقعی یوٹیوب پریمیم صارفین اس ویڈیو شیئرنگ سروس پر مختلف آن لائن گیمز کھیل سکتے ہیں۔
Playables نامی یہ تجرباتی فیچر پہلی بار ستمبر میں محدود صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔
لیکن پچھلے چند ہفتوں سے یہ فیچر تمام پریمیم صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
یوٹیوب صارفین کے لیے کل 37 گیمز دستیاب ہیں اور موبائل ایپ یا ڈیسک ٹاپ پر ڈاؤن لوڈ یا انسٹال کرنے کی ضرورت کے بغیر کھیلی جا سکتی ہیں۔
صارفین ان گیمز کی لائبریری کو ایکسپلور ٹیب کے Playables سیکشن میں دیکھ سکتے ہیں۔
یوٹیوب اکثر اس طرح کے تجربات کرتا ہے اور ابتدائی طور پر اس طرح کے فیچرز کو ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کے لیے متعارف کرواتا ہے، جس کے بعد انہیں مستقل رکھنے اور پھر دوسروں تک پہنچانے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔
اگرچہ صارفین گیمز کے لیے یوٹیوب کی سبسکرپشن سروس کو سبسکرائب کرنے کے لیے تیار نہیں ہو سکتے، کمپنی کو توقع ہے کہ جو لوگ اس سروس کو استعمال کرتے ہیں وہ گیمز کھیل کر اپنی رکنیت برقرار رکھنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔