کویت اردو نیوز 03 نومبر: پبلک اتھارٹی فار روڈز بارشوں کے موسم کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔
روزنامہ الانباء کی رپورٹ کے مطابق پبلک اتھارٹی فار روڈز اینڈ ٹرانسپورٹیشن (PART) نے شعیبہ روڈ سے کویت سٹی غزالی روڈ اور کنگ فہد روڈ پر العدان ایریا کے مقابل سڑکوں پر بارش سے نمٹنے کے تمام عوامل مکمل کر لئے ہیں۔ پارٹ کے ایک قابل اعتماد ذریعہ کے مطابق کویت کے تمام گورنریٹس میں لگ بھگ 17 سڑک کے منصوبوں کو انجام دینے کا پروگرام ہے۔ سڑکوں کی مرمت اور ترقیاتی کاموں میں ایک نئی ٹکنالوجی اور نئے مادے کا استعمال شامل کیا گیا ہے۔
گذشتہ برسات کے موسموں میں پیش آنے والی تمام پریشانیوں کا مطالعہ کرنے کے بعد PART آئندہ برسات کے موسم کے لئے تیار ہے۔ گزشتہ برسات میںPART کو بہت سارے چیلنجوں کا سامنا تھا تاہم اس نے مختلف علاقوں میں بارش کے پانی کو جمع ہونے سے روکنے کے لئے عملی حل تلاش کرکے اب ان مشکلات پر قابو پا لیا ہے۔
مزید پڑھیں: 34 ممنوعہ ممالک کی پابندی ہٹانے کا فیصلہ پھر سے ملتوی کر دیا گیا
آئندہ سیزن میں آنے والی کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر PART کی ایمرجنسی ٹیمیں مختلف پروجیکٹس پر عمل درآمد کرنے والی سپورٹ ٹیموں اور ٹھیکیداروں کے ساتھ پوری طرح تیار ہیں۔