کویت اردو نیوز 09 نومبر: فیز ون پروازوں میں کوئی تبدیلی نہیں، پابندی 31 جنوری 2021 تک جاری رکھنے کا فیصلہ!
تفصیلات کے مطابق متعدد یورپی ممالک نے کورونا وائرس کی دوسری لہر سے بچنے کے لئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے اور کچھ ہوائی اڈے بند ہونے کی راہ پر گامزن ہیں۔ کویت بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر تجارتی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے آپریٹنگ منصوبے کے پہلے مرحلے میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس خبر کو ایک معتبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے روزنامہ القبس کی جانب سے رپورٹ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق منصوبے کے پہلے مرحلے میں تجارتی آپریشن کی شرح 30 فیصد تک پہنچ گئی ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر کویت میں آنے اور کویت سے جانے والی کل پروازوں کی تعداد 100 ہو گئی ہے۔
یہ منصوبہ 31 جنوری 2021 تک جاری رہے گا جب تک کہ صحت کے حکام کو نئی ہدایات موصول نہ ہوں۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ ہوائی اڈے کے حکام وزارت صحت کے ذریعہ جاری کردہ تمام سفارشات اور فیصلوں پر پابند ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر یورپ سے آنے اور جانے والی پروازوں کی کل تعداد 80 ہے جس میں 40 روانگی اور 40 آمد کی پروازیں شامل ہیں۔