کویت اردو نیوز : پاکستان میں رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ رمضان المبارک کا آغاز مارچ سے ہوگا۔ ایمریٹس آسٹرونومیکل سوسائٹی کے بورڈ کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک 11 مارچ 2024 سے شروع ہونے کا امکان ہے، یعنی پاکستان میں مقدس مہینہ 11 یا 12 مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
رمضان اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے۔ یہ وہ مہینہ ہے جس میں لوگ نیکیوں کی طرف زیادہ مائل ہوتےہیں۔
روزے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے مسلمان روزے کے مہینے میں نماز، تراویح اور زکوٰۃ، صدقات و خیرات کرتے نظر آتے ہیں۔
ویسے تو رمضان المبارک کا پورا مہینہ رحمتوں اور برکتوں سے بھرا ہوا ہے لیکن آخری عشرہ اسلیے خصوصی اہمیت کاحامل ہے کہ اس میں فرزندان اسلام شب قدر کوطاق راتوں میں تلاش کرتےہیں اور اعتکاف کی سعادت بھی حاصل کرتے ہیں۔
ماہر فلکیات ابراہیم الجروان کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک 11 مارچ 2024 سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
ابراہیم الجروان اس وقت ایمریٹس ایسٹرانومیکل سوسائٹی کے بورڈ کے چیئرمین کے اہم عہدے پر فائز ہیں۔ انہوں نے فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر پیشین گوئیاں کیں۔
رمضان کےروزے طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک ہوتے ہیں اور انکا دورانیہ دنیا بھر میں مختلف ہوتا ہے۔ سعودی عرب میں اس سال یومیہ 13 سے 15 گھنٹےہونے کی توقع ہے۔
رمضان المبارک 11 مارچ سے شروع ہوجائیگا، عید الفطر 10 یا 11 اپریل کو منائی جائیگی۔