کویت اردو نیوز : ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ بچے پب جی گیم کھیلنے سے ذہنی طور پر متاثر ہوتے ہیں، وہ اپنے والدین اور رشتہ داروں کو اپنا دشمن سمجھنے لگتے ہیں، ایسے لوگوں پر ہمیشہ خوف اور ڈر کے اثرات ہوتے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ بورے والا میں پیش آیا ہے ، بورے والا میں پب جی گیم کھیلنے والے نوجوان نے دوست کو بے دردی سے قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ 18 سالہ مقتول کلاس نہم کا طالب علم تھا۔
بورے والا تھانے کی حدود گگو منڈی کے نواحی گاؤں 213 ای بی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں PUBG گیم کھیلنے والے لڑکوں نے اپنے دوست کو سامنے سے سر میں گولی مار کر قتل کر دیا۔ ملزمان مقتول کی لاش کو نہر کنارے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ معلوم ہوا ہے کہ 18 سالہ مقتول ثاقب حسین نویں جماعت کا طالب علم تھا اور اپنے دو دوستوں کے ساتھ PUBG گیم کھیلتا تھا۔ اور یہ لوگ ٹک ٹاک بھی بناتے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کافی عرصے سے PUBG گیم کھیل رہا تھا اور نفسیاتی طور پر متاثر ہو چکا تھا۔ پولیس نے آئی ٹی ٹیکنالوجی کی مدد سے دونوں ملزمان لقمان اور عبدالرحمن کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں نوجوان PUBG گیم کھیلنے کی وجہ سے نفسیاتی طور پر متاثر ہوئے تھے۔