کویت اردو نیوز : بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک نوجوان کو آن لائن سروس کے ذریعے آئی فون 15 کا آرڈر دینا مہنگا پڑ گیا۔
این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق اجے راجاوت نامی نوجوان نے ریاست میں یوم جمہوریہ کے موقع پر فلپ کارٹ کمپنی کے ذریعے آئی فون 15 کا آرڈر دیا تھا لیکن اسے بہت برا تجربہ ہوا۔
اجے راجاوت نے نئے فون کی ان باکسنگ ویڈیو سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ X پر شیئر کی اور دعویٰ کیا کہ انہیں ایک خراب فون ملا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ میں نے 13 جنوری کو آئی فون 15 کا آرڈر دیا جو مجھے 15 جنوری کو موصول ہوا، فلپ کارٹ نے جعلی باکس کے ساتھ خراب آئی فون 15 بھی ڈیلیور کیا، شکایت کے باوجود وہ اسے واپس نہیں لے رہے ہیں۔
اجے راجاوت نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں ایپل کمپنی وارننگ دے رہی ہے کہ فون میں اصلی بیٹری نہیں ہے۔
جہاں دیگر X صارفین نے ایپل کو تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں انہوں نے فلپ کارٹ پر بھی تنقید کی۔
بعد میں، فلپ کارٹ نے اجے راجاوت کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے معافی مانگی۔ کمپنی نے کہا، "ہم پر بھروسہ کریں، اپنی تشویش دور کرنے کے لیے ہمیں اپنا آرڈر آئی ڈی دیں۔”