کویت اردو نیوز : ہمارا سیارہ ایسی جگہوں سے بھرا ہوا ہے جو بظاہر زمین کا حصہ نہیں لگتا۔
جاپان کے دوسرے سب سے بڑے جزیرے ہوکائیڈو کا ایک ساحل ایسی ہی ایک جگہ ہے جو کسی جادوئی چیز سے کم نہیں۔
San’in Kaigan GeoPark میں اس ساحل سمندر کی تصاویر حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جنہیں فوٹوگرافر ہیسا نے لیا ہے۔
تصویر بعد میں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس کیپشن کے ساتھ پوسٹ کی گئی کہ ہوکائیڈو کا یہ ساحل دنیا کے انوکھے مقامات میں سے ایک ہے، جہاں سمندر ریت اور برف سے ملتا ہے۔
San’in Kaigan Geopark کو 2010 میں یونیسکو کے گلوبل جیوپارکس کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔
یہ جیوپارک مشرق میں کیوٹو اور مغرب میں توتوری پریفیکچر تک پھیلا ہوا ہے۔
اس جیوپارک میں ریت کے ٹیلے، آتش فشاں، وادیاں، جنگلات اور ساحلی علاقے ہیں۔
سال کے ایک مخصوص وقت پر، ساحل کے قریب برف جم جاتی ہے۔
عام طور پر یہ منظر جنوری کے آخر اور فروری کے شروع میں دیکھا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر بھی 2022 کی ہے جسے اب تک لاکھوں لوگ لائیک کر چکے ہیں۔
اس ساحل کے قریب ایک گرم چشمہ بھی ہے جس کے پانی کو مقامی باشندے صحت کے لیے فائدہ مند سمجھتے ہیں۔