کویت اردو نیوز 22 نومبر: موسم میں تبدیلی، عوام الناس کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
ماہر موسمیات عیسیٰ الرمضان کی پیشن گوئی کے مطابق کویت میں آنے والے دنوں میں خاص طور پر شام کے اوقات اور صبح کے اوائل میں درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کیاجائے گی جو کھلے زمینی علاقوں میں 12 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہوسکتی ہے جبکہ شہر میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی کم ریکارڈ کی جا سکے گا۔
انہوں نے عوام کو جیکٹ پہننے کی ضرورت پر زور دیا یا درجہ حرارت میں کمی آنے کی صورت میں کم از کم اپنے ساتھ جیکٹ یا سوئیٹر رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سال کے اس عرصے میں خاص طور پر بچوں میں انفلوئنزا کا اندیشہ ہوتا ہے جس میں ہلکے گرم لباس پہننا ضروری ہوتا ہے۔
عیسیٰ الرمضان نے زور دے کر کہا کہ دن کے وقت کے میں موسم ابھی بھی گرمی رہے گی کیونکہ درجہ حرارت 24 یا 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جو قابل قبول موسم سمجھا جاتا ہے لیکن انہوں نے یہ بھی بتایا کہ زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کے درمیان تیز اتار چڑھاؤ رہے گا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ درجہ حرارت آہستہ آہستہ کمی ہونا شروع ہوگا اور اگلے ہفتے سے جنوب مشرقی تیز ہوائیں چلیں گی۔ انہوں نے پیش گوئی کی ہے کہ اتوار کی صبح موسم سرد ہوگا اور اگلے ہفتے میں ہلکی بارش متوقع ہے۔