کویت اردو نیوز: کویت کی وزارت تجارت اور صنعت کویت میں فروخت کے تمام تجارتی مقامات کوآپریٹو سوسائٹیوں (جمعیہ)، متوازی بازاروں میں یا اسٹورز بشمول کمرشل سیل پوائنٹس میں غباروں، پانی والی پستول اور سپرے کی فروخت اور گردش پر پابندی عائد کرنے کے لیے آگے بڑھ رہی ہے۔
فیصلے کی پابندی نہ کرنے والوں کے لیے بڑے جرمانے عائد کرتے ہوئے ان کو بند کرنے اور ان پر قانونی کاروائی کرنے کا حوالہ دیا گیا ہے۔
وزارت کے متوقع فیصلے کے مطابق "غباروں” اور "پانی کے پستول سے چھڑکاؤ” کی فروخت پر پابندی ایک مخصوص مدت صرف فروری کے مہینے تک محدود رہے گی۔ وزارت نے کویت کی قومی تعطیلات کے دوران غباروں، پستولوں اور پانی کے چھڑکاؤ کے غلط استعمال کی متعدد شکایات کا نوٹس لیا ہے۔
ذرائع نے اشارہ کیا کہ وزارت تجارت نے مندرجہ ذیل اعداد و شمار کی بنیاد پر غباروں اور واٹر پستول کی فروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
- کویت کی قومی تعطیلات 25 اور 26 فروری کے دنوں پانی کا بہت بڑا حصہ سالانہ ضائع ہو جانا۔
- غباروں اور پانی کے چھڑکاؤ کے استعمال سے کار حادثات کی تعداد میں اضافہ اور دوسرے لوگوں کی املاک کو نقصان ہوتا ہے۔
- وزارت صحت چہروں پر لگنے والے پانی سے بھرے ہوئے غباروں اور پانی والی پستول میں مختلف اقسام کے مائعات ڈال کر لوگوں پر چھڑکاؤ کرنے والی وجہ سے سالانہ چہرے اور آنکھوں پر لگنے والی چوٹوں متعدد کیس ریکارڈ کرتی ہے۔
- وزارت داخلہ تعطیلات کے دوران آپس میں جھگڑوں کے کیسز کی بھی ایک بڑی تعداد کو ریکارڈ کرتی ہے، جو غبارے پھینکنے اور پانی پھینکنے سے جنم لیتے ہیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل وزارت داخلہ نے بھی اپنا ایک بیان جاری کرتے ہوئے واضح پیغام دیا ہے کہ قومی تعطیلات کے موقع پر پانی سے بھرے غبارے پھینکنے، پانی والے پستول سے لوگوں پر چھڑکاؤ کرنے یا لوگوں پر سپرے پھینکنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی جس پر انہیں 3 سال کی قید یا 5000 دینار جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔