کویت اردو نیوز : جب بھی سال کے مہینوں کا ذکر ہوتا ہے تو فروری اپنے 28 اور 29 دنوں کی وجہ سے توجہ حاصل کرتا ہے۔ فروری 2024 میں 29 دن آنے والے ہیں جب کہ اس سال 365 کے بجائے 366 دن ہوں گے، دلچسپ بات یہ ہے کہ اب 4 سال بعد 366 دن آئیں گے۔
لیپ ڈے اور لیپ ایئر کی تاریخ بھی کافی دلچسپ ہے، یہ دراصل رومی شہنشاہ جولیس سیزر نے 45 قبل مسیح میں سوچا تھا اور اسی کے مطابق اس نے جولین کیلنڈر متعارف کرایا تھا۔ جولین کیلنڈر میں 365 دن اور 12 مہینے ہوتے ہیں، لیکن زمین کے موسموں کے مطابق ہونے کیلیے 4 سال بعد ایک لیپ سال/لیپ ڈے کا اضافہ کیا گیا۔
تاہم دنیا کے مختلف ممالک میں ایک اور کیلنڈر بھی استعمال ہوتا ہے۔ ماہرین فلکیات کو 16ویں صدی میں احساس ہوا کہ موسم معمول سے 10 دن پہلے شروع ہو رہے ہیں جس کے بہت سے شعبوں پر برے اور منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ اس کی روک تھام کے لیے 1582 میں پوپ گریگوری XIII نے گریگورین کیلنڈر متعارف کرایا تھا۔ اگرچہ یہ کیلنڈر جولین کیلنڈر سے ملتا جلتا تھا، لیکن صدی کے سالوں میں لیپ سالوں کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ کیلنڈر صرف کیتھولک ممالک بشمول اٹلی اور اسپین استعمال کرتے ہیں، باقی دنیا اس کیلنڈر کو استعمال نہیں کرتی۔