کویت اردو نیوز : ڈاکٹر محمد العبد العلی نے الاخباریہ چینل کے مشہور پروگرام "الرسید” کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ "رمضان کے مہینے میں ملک کے اندر اور باہر سے بڑی تعداد میں زائرین آتے ہیں۔ ”
سعودی معاون وزیر صحت کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں عمرہ سیزن کے حوالے سے خدا کے مہمانوں کی خدمت کی تیاری کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے۔
رمضان المبارک اور حج کے سیزن میں وزارت صحت حجاج کرام اور عمرہ کرنے والوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایئرپورٹس اور بارڈر کراسنگ پر اضافی نفری تعینات کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزارت صحت کی جانب سے ماہ مقدس کے دوران ایک جامع پروگرام تیار کیا گیا ہے جس کے مطابق صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے وزارت صحت کے مزید کارکن مقدس شہروں میں تعینات کیے جائیں گے۔
معاون وزیر صحت نے کہا کہ اس سلسلے میں دیگر حکومتی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون جاری ہے تاکہ خدمات کی بہتر انداز میں فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔