کویت اردو نیوز : سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اتوار کو رمضان کا چاند دیکھا جائے۔
سعودی سپریم کورٹ نے مملکت سے اتوار کی شام رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔ ام القری کیلنڈر کے مطابق 10 مارچ بروز اتوار 29 شعبان ہے۔
ام القری کیلنڈر کے مطابق 10 مارچ 2024 کو قمری ماہ شعبان کی 29 تاریخ ہوگی۔ اس سلسلے میں سپریم کورٹ نے سعودی شہریوں اور مملکت میں مقیم غیر ملکیوں سے بھی اپیل کی کہ وہ چاند دیکھنے کی شہادت درج کرائیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں جو بھی رمضان کا چاند دیکھے اسے قریبی عدالت میں اپنی گواہی دینی ہوگی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر چاند کی گواہی دینے کے لیے عدالت جانا ممکن نہیں ہے تو پھر چاند دیکھنے کی اطلاع قریبی مرکز سے ٹیلی فون کے ذریعے دی جانی چاہیے۔