کویت اردو نیوز 27 سپریل: ابوظہبی میں حکام نے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپارٹمنٹس کی بالکونی میں کپڑوں کو سکھانے، انہیں کھڑکیوں یا ریلنگ سے نہ لٹکایا جائے کیونکہ
یہ شہر کی خوبصورتی کو بگاڑ دیتا ہے۔ یہ وارننگ ابوظہبی سٹی میونسپلٹی کی جانب سے ایک ورچوئل آگاہی مہم کے دوران جاری کیا گیا تاکہ رہائشیوں کو شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کی اہمیت سے آگاہ کیا جا سکے اور عوام میں لانڈری خشک کرنے کے مناسب آداب سے متعلق موجودہ ضوابط پر عمل کیا جا سکے۔ شہری ادارہ نے پہلے خبردار کیا تھا کہ بالکونیوں کے غلط استعمال پر کم از کم 1,000 درہم یا اس سے زیادہ جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ میونسپلٹی کے مطابق اس مہم کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ شہر کی ظاہری خوبصورتی کو برقرار رکھا جائے اور لانڈری کو خشک کرنے کے غیر صحت مند طریقے کو روکا جائے۔
میونسپلٹی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "اپارٹمنٹ کی بالکونی میں گیلے کپڑوں کو سکھانے یا اسے کھڑکی یا ریلنگ سے لٹکانے سے عمارت کی خوبصورتی خراب ہوتی ہے اور اس کی اجازت نہیں ہے۔” "رہائشیوں کو چاہیے کہ
وہ شہر بھر میں جمالیاتی شکل کو برقرار رکھیں اور اپنے اپارٹمنٹ کی بالکونیوں کا غلط استعمال نہ کریں۔” عہدیداروں نے نوٹ کیا کہ رہائشیوں کو کسی بھی طرح اپنے کپڑے لٹکانے سے گریز کرنا چاہئے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ان کی بالکونیاں شہری مسئلہ یا آنکھوں کے لئے تکلیف دہ نہ بنیں۔ لوگوں سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ لانڈری کو خشک کرنے کی مناسب متبادل جدید تکنیکیں اپنائیں جیسے کہ الیکٹرانک کپڑوں کے ڈرائر اور کپڑے خشک کرنے والے ریک تاکہ سڑک پر براہ راست نظر آنے والے بالسٹریڈ پر لانڈری لٹکانے سے گریز کیا جا سکے۔