کویت اردو نیوز : سعودی عرب میں ریستورانوں کے مالک فیصل شاکر نے ریاض اور دبئی کے ریستورانوں کی قیمتوں میں فرق کی وجوہات بتا دیں۔
فیصل شاکر نے پروگرام ‘تھمنیا’ میں گفتگو کرتے ہوئے دبئی اور ریاض کے ریسٹورنٹس کے بلوں میں واضح فرق کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ
یہاں کسٹم کلیئرنس کمپنیوں کی مدد سے ہوتی ہے، ہم خود نہیں کرتے۔ جس کی وجہ سے کسٹم سے لے کر ریسٹورنٹ تک سامان کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔
فیصل شاکر نے کہا کہ سعودی عرب میں کسٹم کلیئرنس کی لاگت اور دورانیہ خلیجی ممالک سے زیادہ ہے۔
فیصل شاکر نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ہم بھی کل لاگت پر 25 فیصد منافع لیتے ہیں۔
فیصل شاکر نے کہا کہ عالمی سطح پر عملے پر اخراجات 26 سے 28 فیصد آتے ہیں جبکہ یہاں یہ شرح 40 فیصد تک پہنچ جاتی ہے۔
چونکہ یہاں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں اور آپریشنل اخراجات زیادہ ہیں، اس لیے ریستوران کے بل خلیجی ممالک کے مقابلے زیادہ ہوتے ہیں۔