کویت سے دبئی جانے والے مسافروں کو کوویڈ 19 ٹیسٹ کرنے کی ضرورت نہیں
کویت اردو نیوز 07 دسمبر: دبئی جانے کے دوران کویت سے روانہ ہونے والے مسافروں کو اب لازمی طور پر کوویڈ 19 ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ دبئی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر نے اعلان کیا کہ 6 دسمبر سے خلیجی ممالک سے آنے والے (رہائشی) تمام مسافروں کو دبئی / المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔
یہ ٹریول اپ ڈیٹ امارات اور فلائی دبئی دونوں ویب سائٹوں پر پوسٹ کیا گیا تھا۔
امارات ایئر لائنز کی ویب سائٹ پر شائع ٹریول اپڈیٹ کے مطابق خلیجی ممالک (کویت ، سعودی عرب ، بحرین ، اور عمان) سے دبئی آنے والے تمام مسافروں کو روانگی سے قبل کوویڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔
مسافر دبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچنے پر ٹیسٹ کرنے کا انتخاب کرسکتے ہیں تاہم امارات نے یہ بھی واضح کیا کہ سڑک کے ذریعے دبئی آنے والے مسافروں پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا جنہیں دبئی پہنچنے سے قبل ٹیسٹ کی تاریخ سے 96 گھنٹے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کروانا پڑتا تھا۔
اسی طرح کی تازہ ترین معلومات فلائی دبئی نے بھی پوسٹ کی ہیں۔
سائٹ نے یہ بھی بتایا کہ مسافروں کو دبئی پہنچنے پر COVID-19 پی سی آر ٹیسٹ کرانے اور نتائج کے اجراء تک قرنطین کرنا پڑتا ہے۔ اگر مسافر کا کوویڈ 19 ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آتا ہے تو 14 دن کے لئے ایک اور قرنطین درکار ہو گا۔