کویت اردو نیوز 01 جولائی: خلیجی ملک سلطنت عمان نے باصلاحیت اور پیشہ وارانہ مہارت کے حامل تارکین وطن کو ویزے میں ایک اور سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
عمان کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ملک میں کام کرنے والے پیشہ وارانہ مہارت اور مختلف شعبوں میں خصوصیت رکھنے والے تارکین وطن جلد ہی طویل مدتی رہائشی ویزہ حاصل کر سکیں گے۔ اس حوالے سے سرمایہ کاری اور برآمدی ترقی کے قومی پروگرام کے سربراہ کالد الشعیبی نے کہا کہ سلطنت سرمایہ کاروں کی رہائش کے پروگرام کو وسعت دینے پر غور کررہی ہے تاکہ تخلیق کاروں کو مختلف کیٹیگریز میں شامل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزراء کی کونسل میں تجویز پیش کی گئی ہے اور جیسے ہی ریزیڈنسی پروگرام سے متعلق تجویز کی منظوری دی جائے گی اس کا اعلان کیا جائے گا۔ اس پروگرام کی منظوری کے بعد
تارکین وطن عمان میں رہائش کے پیش نظر طویل مدتی رہائشی ویزے کے لیے درخواست دے سکیں گے۔ خیال رہے کہ سلطنت عمان سرمایہ کاروں کے رہائشی پروگرام کے دوسرے مرحلے کے اندر تخلیق کاروں، اختراع کاروں، پروگرامرز اور کاروباری افراد کے لیے رہائشی گرانٹ دینے پر غور کر رہی ہے۔
سرمایہ کاری اور برآمدی ترقی کے قومی پروگرام "نزدہر” کے سربراہ خالد الشویبی نے تصدیق کی کہ سلطنت سرمایہ کاروں کے رہائش کے پروگرام کو توسیع دینے پر غور کر رہی ہے تاکہ تخلیق کاروں اور اختراع کاروں کی کیٹیگریز کو شامل کیا جا سکے۔