کویت اردو نیوز : رمضان المبارک کے لیے مسجد الحرام میں 25 ہزار نئے قالین بچھا دئیے گئے ہیں ۔
چونکہ رمضان عبادت اور روحانیت میں اضافے کا مہینہ ہے۔ مسجد الحرام میں آنے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے ، نماز تراویح کی ادائیگی کے لیے بھی بڑی تعداد میں نمازی مسجد الحرام میں آتے ہیں۔
دو مقدس مساجد کے امور کی جنرل اتھارٹی کے سرکاری ترجمان کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے لیے جامع مسجد میں 25000 نئے قالین بچھائے گئے ہیں ۔
مسجد کے اردگرد 15000 زمزم کے کنٹینرز اور 150 آب زم زم کے اسٹیشن ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ مسجد الحرام کے اندر وضو کی 50 جگہیں جب کہ صحن میں 3 ہزار بیت الخلاء ہیں۔
سرکاری ترجمان مہر بن منسی الزہرانی نے مزید کہا کہ "مسجد کو دن میں دس بار دھویا اور جراثیم سے پاک کیا جاتا ہے اور اس میں چار ہزار ملازمین چوبیس گھنٹے 400 سپروائزرز کی نگرانی میں کام کرتے ہیں۔”
خوش گوار ماحول کو یقینی بنانے کے لیے تین ہزار لیٹر معیاری ایئر فریشنرز استعمال کیے جاتے ہیں ۔