کویت اردو نیوز : عید الفطر 2024 کے لیے سعودی عرب میں اپریل میں تقریباً ایک ہفتہ طویل تعطیلات ہوں گی ۔
سعودی عرب میں سرکاری اور نجی شعبے کی کمپنیاں اپریل میں عید الفطر کے موقع پر چار دن کی تعطیلات منائیں گی۔چھٹی کا آغاز پیر 7 اپریل کو کام کے دن کے اختتام پر ہوگا۔ چونکہ مملکت میں جمعہ اور ہفتہ دو دن سرکاری چھٹی کے دن ہیں تو سعودی باشندے لگاتار 6 دن کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے ۔
مملکت کی وزارت برائے انسانی وسائل و معاشرتی ترقی نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ زیادہ تر ملازمین کو پیر 8 اپریل سے چار دن کی چھٹی ملے گی۔
مسلمان قمری کیلنڈر کی پیروی کرتے ہیں جو 354 یا 355 دنوں کے سال میں 12 مہینے پر مشتمل ہوتا ہے اور رمضان اس کیلنڈر کے نویں مہینے میں آتا ہے۔
عید الفطر رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام کی علامت ہے جو 11 مارچ کو شروع ہوا تھا۔اس دوران دنیا بھر میں 1.8 بلین سے زیادہ مسلمان صبح سے شام تک روزہ رکھتے ہیں اور روحانیت پر توجہ دیتے ہیں۔