کویت اردو نیوز : ریاض ریجن پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے سات غیر ملکیوں کی گرفتاری کا اعلان کیا جنہوں نے رہائش اور کام کے ضوابط کی خلاف ورزی کی، اور جعلی عمرہ مہم اور جعلی خود روزگاری کی۔
ان کے قبضے سے رقم ضبط کر لی گئی۔ انہیں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر سرکاری وکیل کے حوالے کیا گیا۔حراست میں لیے گئے افراد میں تین بنگلہ دیشی، تین مصری اور ایک پاکستانی شہری شامل ہیں۔ انہوں نے دھوکہ دہی کے مقصد سے غیر قانونی دفاتر قائم کئے۔
اس سے قبل بھی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پولیس نے جعلی عمرہ مہم چلانے پر 8 افراد کو گرفتار کیا تھا ، ان ہندوستانی شہریوں نے اقامتی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی تھی اور جعلی عمرہ مہم چلائی تھی ۔
سعودی پبلک سیکیورٹی نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ چار ٹریول اینڈ پرنٹنگ آفسز کو ان کے ہیڈ کوارٹر کے طور پر استعمال کیا گیا، جہاں وہ عمرہ کے جعلی ٹکٹوں سے لوگوں کو دھوکہ دے رہے تھے۔ ان لوگوں کو گرفتار کر کے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیاتھا۔