کویت اردو نیوز، 13مئی: ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے تہران میں اپنا نیا سفیر تعینات کر دیا ہے، ایران میں سعودی عرب کا سفارت خانہ آئندہ چند روز میں کھل جائے گا۔
ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ایران بھی جلد سعودی عرب میں اپنا نیا سفیر تعینات کرے گا۔
دوسری جانب ایران کے وزیرخزانہ احسان خاندوزی کی قیادت میں وفد جدہ پہنچ گیا۔
چین کی ثالثی میں سفارتی تعلقات بحالی کے بعد ایرانی عہدیدار کایہ پہلا دورہ ہے۔
خیال رہے کہ کئی برسوں کی کشیدگی کے بعد چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔
10 مارچ کو طے پانے والے معاہدے کی شرائط کے اندر دونوں ممالک نے دو ماہ کے اندر نئے سفیروں کی تعیناتی اور اپنے سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا
Related posts:
راس الخیمہ میں جرمانے اور خلاف ورزیوں کی نئی فہرست جاری
بڑے گھر اور کرایہ کم:دبئی میں مضافاتی علاقوں میں جانے کا رجحان بڑھ گیا
متحدہ عرب امارات: کیا ریٹائرمنٹ ویزہ پر والدین کو بلایا جا سکتا ہے؟
قطر: ایچ ایم سی نے ہیٹ اسٹروک کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرنیکی ہدایت کردی
متحدہ عرب امارات : روڈ ٹریفک قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ جاری
PCR کورونا سے پاک سرٹیفکیٹ کے لیے امارات ائیر لائنز نے مزید لیبارٹریوں کو فہرست میں شامل کر لیا
قطر میں پہلی روبوٹک سرجری دی ویو ہسپتال میں کامیابی سے ہمکنار ہوگئی۔
یہودی اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے، کویت میں عوام سڑکوں پر نکل آئی