کویت اردو نیوز : گوگل اپنی یوٹیوب ویڈیو شیئرنگ سروس کو مسلسل بہتر بنا رہا ہے۔اب یوٹیوب میں ایک دلچسپ فیچر شامل کیا جا رہا ہے جس کو صارفین یقینا پسند کریں گے۔
ایک رپورٹ کے مطابق یہ فیچر iOS اور iPad ڈیوائسز کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔اس فیچر کے ذریعے صارفین بیک وقت 4 یوٹیوب ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔
ملٹی ویو نامی یہ فیچر کچھ عرصے سے یوٹیوب ٹی وی ایپ پر دستیاب ہے، لیکن اب اسے موبائل صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فیچر فی الحال بعض اسپورٹس چینلز پر کام کرے گا لیکن اسے بتدریج بڑھایا جائے گا۔یہ فیچر مستقبل قریب میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔
نوٹ کریں کہ اس سے قبل یوٹیوب میں خاموشی سے تبدیلی کی گئی تھی۔اس تبدیلی کے بعد اگر آپ اپنے گوگل اکاؤنٹ میں سائن ان کیے بغیر یوٹیوب کھولتے ہیں تو ہوم پیج خالی نظر آئیگا۔
اس سے قبل اگر آپ اکاؤنٹ میں لاگ ان کیےبغیرہی یوٹیوب کھولتےتھےتو صارف کی مقامی تاریخ کی بنیادپرمتعدد تجویز کردہ ویڈیوز موجود ہوتیں تھیں۔
لیکن اب اگرآپ کسی ویب براؤزر سےلاگ آؤٹ کرتے ہیں، گوگل اکاؤنٹ میں سائن ان کیےبغیر براؤزرپر یوٹیوب کھولتے ہیں یا انکوگنیٹوموڈ استعمال کررہے ہیں توویڈیو شیئرنگ سائٹ کھولنےپر ایک خالی صفحہ نظرآتا ہے۔