کویت اردو نیوز : کیا آپ ابلتے ہوئے پانی میں ڈھکے ہوئے سیارے کا تصور کر سکتے ہیں؟
جی ہاں! اس قسم کا سیارہ کائنات میں موجود ہے جہاں پانی درحقیقت ابل رہا ہے۔ ہمارے نظام شمسی سے تقریباً 70 نوری سال کے فاصلے پر ایک ایسا سیارہ ہے جوممکنہ طور پر مکمل طورپر پانی میں ڈھکا ہواہے، لیکن زمین جیسا بالکل بھی نہیں۔ ماہرین فلکیات نے اس کو پانی کا ابلتا ہوا برتن قرار دیا ہے۔
یونیورسٹی آف کیمبرج کے ماہرین فلکیات نے ناسا کے جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ کے ڈیٹا کے بعد یہ سیارہ دریافت کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ خطرناک سیارہ TOI-270 سسٹم کا حصہ ہےجہاں 3 سیارے ایک ہی سرخ ستارےکےاردگرد چکر لگارہے ہیں۔ ان تینوں سیاروں میں سے ایک کا ماہرین فلکیات نے مطالعہ کیاہے اور اس کو ے TOI-270 d کا نام دیاگیا ہے۔
سائنسدانوں کا اندازہ ہے کہ اس کا درجہ حرارت 212 ڈگری فارن ہائیٹ ہو سکتا ہے جو کہ پانی کو ابلنے کے لیے کافی ہے۔
کرہ ارض کی فضا کی کیمیائی ساخت کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ دراصل ایک ‘ہائیسین ورلڈ’ ہے، یعنی ایک ایسا سیارہ جس میں بڑے سمندر اور ہائیڈروجن سے بھرپور ماحول ہو۔