کویت اردو نیوز : LinkedIn بھی Tik Tok جیسا بننے کے لیےتیار ہوگیا۔
مائیکروسافٹ کی ملکیت والا سوشل میڈیا پلیٹ فارم LinkedIn بھی خود کو TikTok جیسا بنانے کے لیے تیار ہے۔ٹک ٹوک کی مختصر ویڈیوز نے تمام سوشل میڈیا ایپس کو خود کو تبدیل کرنے پر مجبور کردیا۔
LinkedIn میں اس اضافے کی اطلاع سب سے پہلے ایک صارف، Austin Null نے دی تھی، اور اب کمپنی نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔
آسٹن نال نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے ایپ کے نیویگیشن بار میں ایک ویڈیو ٹیب فراہم کیا جائے گا۔ اس ٹیب پر کلک کرنے پر، صارفین مختصر ویڈیوز دیکھ سکیں گے اور ٹک ٹاک کی طرح ایک تجربہ حاصل کر سکیں گے۔
صارفین ان ویڈیوز کو لائک اور شیئر کر سکیں گے اور کمنٹ کا آپشن بھی دستیاب ہوگا۔ تاہم، TikTok یا دیگر ایپس کے مقابلے LinkedIn مختصر ویڈیوز میں کیریئر اور پیشہ ورانہ مہارت سے متعلق مواد کو ترجیح دی جائے گی۔