کویت اردو نیوز 20 مئی: رواں سال کے دوران، اسمارٹ فون مینوفیکچررز کی راہ پر گامزن چارجنگ سپیڈ کی بہتری آئی ہے۔ ان دنوں بہت سے فونز 40W، 65W اور اس سے بھی زیادہ 120W ٹیکنالوجی کا چارج فراہم کرتے ہیں۔
تاہم بہت سے فونز اب بھی معمولی سپیڈ پیش کرتے ہیں اور ایک مکمل بیٹری چارج کے لئے بہت وقت درکار ہوتا ہے لہٰذا اب آپ اپنا قیمتی وقت بچانے کیلئے کچھ آسان تجاویز کے ذریعے اپنا فون تیزی سےچارج کر سکتے ہیں؟
1۔ فون کو سوئچ آف کریں
اینڈرائیڈ فون کو چارج کرنے کا سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ اپنے موبائل فون کو مکمل بند کریں اس سے آپ کے فون کی ساری ایپلی کیشن بند ہوتی ہیں لہٰذا فون کی پاور بحال ہوتی ہے اور تیزی سے چارج ہوتا ہے۔
2۔ فون کو air plane موڈ میں رکھیں:
اگر آپ فون بند نہیں کر سکتے؟ کوئی تشویش نہیں،آپ صرف اپنے فون کو ایئرپلین موڈ میں ڈال دیں۔ ایسا کرنے سے فون پر فعال بوجھ کم ہوگا اور وائرلیس ریڈیو اور دیگر کنیکٹوٹی خصوصیات بند کر دے گا جس سے فون تیزی سے چارج ہوگا۔
3۔ فاسٹ چارج کیبل:
ایک چارجر کے علاوہ، ایک زائد کیبل ہونا بھی ضروری ہے۔ دوسری صورت میں آپ اس سے فائدہ اٹھانے کے قابل نہیں ہو ں گے۔
4۔ وائرلیس چارجنگ سےبچیں:
وائرلیس چارجنگ نسبتا وائرڈ چارجنگ سے سست طریقہ چارج ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کا فون اور چارجر دونوں کی پاور ہم آہنگ نہیں ہو پاتی جو کہ 40W، یا 50W درکار ہوتی ہے۔
5۔ وال اڈاپٹر استعمال کریں:
آپ اپنے فون کو بہت سارے طریقوں سے چارج کر سکتے ہیں جیسا کہ اپنے کمپیوٹر کی یو ایس بی پورٹ سے ، وائرلیس چارجر، پاور بینک، یا وال اڈاپٹر کے ذریعے تاہم ہمیشہ وال اڈاپٹر کا استعمال کرنے کے لئے ہی کیوں کہا جاتا ہے ایسا اس لئے کہ سب سے زیادہ پاور بینک، 10W پر ہی چارج کرتے ہیں جبکہ USB 3.0W ،2.5W اور 4.5W پر چارج کرتی ہے جو کہ کافی سست ہے۔
6۔ پاور موڈ کو آن اور غیر مطلوبہ فیچرز کو بند کر دیں:
پسِ منظر میں چلنے والی ایپلی کیشنز استعمال کیے جانے کے بغیر بھی ڈیوائس کی بیٹری کا وافر استعمال کرتی ہیں۔ اگر ان ایپس کی جانب سے بیٹری صرف کی جا رہی ہو جن کا کوئی استعمال نہ ہو، اس صورت میں بھی اسمارٹ فون عموماً سست چارج ہوتا ہے۔ پس منظر میں چلنے والی ان ایپس کو بند کردینے سے چارجنگ اسپیڈ میں تیزی آسکتی ہے۔
7۔ رات بھر چارجنگ سے گریز کریں:
رات بھر چارجنگ کرنے سے اسمارٹ فون کو تو نقصان نہیں پہنچے گا لیکن یہ عمل طویل عرصے میں بیٹری کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور چارجنگ اسپیڈ کو سست کر سکتا ہے۔
8۔ موبائل فون کو گرم ہونے سے بچائیں:
موبائل فون کے زیادہ گرم ہونے سے بیٹری کونقصان پہنچ سکتا ہے اور اس کی عمر بھی کم ہو سکتی ہے لہٰذا جب فون گرم ہونا شروع ہوتا ہے تو آپ ہرگز اس کو چارجنگ پر نہ لگائیں ایسا کرنے سے چارجر عمل کو سست کرنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ فون کا ٹمپریچر بحال رہے۔