کویت اردو نیوز 19 دسمبر: ائیرپورٹ اور پارٹیز میں داخلے کے لئے اب "کورونا پاسپورٹ ” کی ضرورت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سال2021 کے وسط تک لوگ ہوائی اڈوں پر پہنچنے یا کسی کنسرٹ یا میچ میں شرکت کے لئے قطار میں کھڑے ہوکر اپنے فون پر مخصوص ایپلی کیشن دکھایا کریں گے اور یہ ثبوت پیش کیا کرینگے کہ انہیں داخلے سے قبل کورونا وائرس کی ویکسین دی جا چکی ہے۔ یہ نئی قسم کا عالمی قدم ہے چونکہ انسانی تاریخ کے سب سے بڑے جامع ویکسینیشن پروگرام پر کام کیا جا رہا ہے جس میں "کورونا پاسپورٹ” کے حوالے سے باتیں بڑھ رہی ہیں۔ معاشی استحکام کے لئے کورونا پاسپورٹ کے استعمال کی بڑھتی ہوئی خبروں کے ساتھ وقت مزید ضائع کئے بغیر اسکا اطلاق ضروری ہے۔ ریاستہائے متحدہ اور برطانیہ میں حکومتیں "لو ٹیک سولوشن” جیسے پیپر ویکسی نیشن کارڈز کے اطلاق کررہی ہیں۔ ایجنسی کے مطابق برطانیہ کورونا کے خلاف pfizer ویکسین کی منظوری دینے والا پہلا ملک بن گیا اس کے بعد ریاستہائے متحدہ امریکہ، کینیڈا اور دیگر ممالک اس وبا کے خاتمے کے لئے آنے والے مہینوں میں کچھ بے مثال رسد، تکنیکی اور قانونی چیلنجوں پر بات چیت کریں گے۔
آسٹریلیائی ہوائی کمپنی "Qantas” کے سی ای او ایلن جوائس نے گذشتہ ماہ کورونا پاسپورٹ پر ایک عالمی تنازعہ کو جنم دیا تھا جب انہوں نے کہا تھا کہ مسافروں کو آسٹریلیا میں داخل ہونے یا اس کے طیارے میں سوار ہونے والے مسافروں کے لئے ویکسی نیشن کا ثبوت لازمی ہوگا۔ جوائس نے کہا کہ اس نے اس خیال پر دیگر ایئر لائنز کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے اور یہ ممکنہ طور پر دنیا بھر میں سفر کرنے کے لئے شرط بن جائے گا۔